A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

شادی کے خوشیوں بھرے گھر میں صف ماتم بچھ گئی، ہوائی فائرنگ سے 7سالہ بچہ جاں بحق، 2افراد زخمی

شادی کے خوشیوں بھرے گھر میں صف ماتم بچھ گئی، ہوائی فائرنگ سے 7سالہ بچہ جاں بحق، 2افراد زخمی

Oct 07, 2017 | 22:17:PM

صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوابی میں شادی میں ہوائی فائرنگ سے 7سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے۔

’’بگ بی ‘‘ سیلفی کے جنون میں مبتلا افراد پر برس پڑے ، محتاط رہنے کی نصیحت

تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے نارنجی میں واقع ایک گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران تقریب میں شریک افراد نے ہوائی فائرنگ کرنا شروع کردی ۔خوشی کا موقع اس وقت غم میں تبدیل ہوگیا جب گولی لگنے سے 7سالہ بچے سمیت 3افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کچھ دیر بعد موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم اور زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے ۔تاہم پولیس نے واقعہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزیدخبریں