انعام بٹ ترکی میں ورلڈ بیچ ریسلنگ میں شرکت کریں گے

انعام بٹ ترکی میں ورلڈ بیچ ریسلنگ میں شرکت کریں گے

ورلڈ بیچ ریسلنگ میں شرکت کے لئے گوجرانوالہ کے پہلوان انعام بٹ ترکی روانہ ، عالمی مقابلے کے لئے سخت تربیت مکمل ہونے پر اکھاڑے میں خوب جشن منایا گیا، شہریوں نے انعام بٹ کو دعاوں کے ساتھ رخصت کیا۔پانچ اکتوبر سے شروع ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ میں شرکت کے لئے گوجرانوالہ کے پہلوان انعام بٹ ترکی روانہ بیچ ریسلنگ کے مقابلوں میں شرکت کے لئے انعام بٹ کو 3ماہ ریت کے اکھاڑے میں سخت ٹریننگ کروائی گئی، انعام بٹ کے والد جو ان کے کوچ بھی ہیں اپنے بیٹے کی جیت کے لئے پر امید ہیں۔ٹریننگ کے اختتام پر انعام بٹ بھی اپنی تیاری سے مطمئن نظر آئے اور کہا کہ اس باربھی عالمی مقابلہ جیت کر اپنے ٹائٹل کا دفاع کروں گا۔ گوجرانوالہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ انعام بٹ ہمارے ہیرو ہیں اور وہ اس بار بھی ورلڈ بیچ ریسلنگ جیت کر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...