ایس ای سی پی نے ستمبر میں1070نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کیں

ایس ای سی پی نے ستمبر میں1070نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کیں

 لاہور(کامرس رپورٹر ) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ ماہ ستمبر کے دوران 1070نئی کمپنیاں رجسٹرکیں،74فیصد کمپنیاں چار گھنٹوں کے اندر اندر رجسٹر کی گئیں،گزشتہ مالی سال کے اس ماہ کے مقابلے میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں پچاس فیصد اضافہ ہوا۔ اب رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد90,722ہوگئی ہے۔ترجمان ایس ای سی پی نے بتایا کہ تقریبٍا73فیصد کمپنیوں کی رجسٹریشن بطور پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی ہوہیں،تقریباً پچیس فیصدکمپنیز سنگل ممبر کمپنی کے طور پر رجسٹر ہوہیں۔دو فیصد کمپنیوں میں پبلک ان لسٹڈ کمپنیاں،غیرمنافع بخش کمپنیاں،غیر ملکی کمپنیاں اور لمیٹڈ لائیبلٹی کمپنیاں ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ سب سے زیادہ ٹریڈنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی جن کی تعداد 179 تھی۔ تعمیرات کے شعبے میں 142 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، خدمات کے شعبے میں 137، انفرمیشن ٹیکنالوجی میں 107،سیاحت میں 83، خوراک و مشروبات میں 45، رئیل اسٹیٹ میں 34، کارپوریٹ ایگری کلچر فارمنگ میں 29، ٹیکسٹائل میں 28، انجینئرنگ میں 26، تعلیم میں20، ٹرانسپورٹ میں 18، مارکیٹنگ اور اشتہارات میں 16، صحت اور دوا سازی کے شعبے میں 14 ، کیبل اور برقی اشیائمیں13، آٹو اینڈ الائیڈ اورکاغذ کی مصنوعات میں 12، لاگنگ اور کان کنی اورپتھروں کی کھدائی میں 11اور 109 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ترجمان نے بتایا کہ ایس ای سی پی نے کارپویٹائزیشن میں اضافے کیلئے مختلف اصلاحات متعارف کروائیں جن میں چار گھنٹے کے اندر اندر کمپنی کی رجسٹریشن کی سہولت بھی شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ 34نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی،ان سرمایہ کاروں کا تعلق آسٹریلیا، بیلارس، چین، ڈنمارک، جرمنی، ایران، کوریا، ملائیشیا، نیدرلینڈز، روس، تھائی لینڈ اور برطانیہ سے ہے۔ سب سے زیادہ یعنی 374 کمپنیاں اسلام آباد میں رجسٹر ہوئیں جبکہ296اور 195کمپنیاں لاہور اور کراچی میں رجسٹر ہوئیں۔

مزید : کامرس


loading...