اگست کے دوران چائے کی درآمدات میں 2.41فیصد کمی

اگست کے دوران چائے کی درآمدات میں 2.41فیصد کمی

 کراچی (اکنامک رپورٹر) اگست 2018ء کے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 2.41 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق اگست 2018ء کے دوران چائے کی ملکی درآمدات کا حجم 49.3 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں اگست 2017ء کے دوران چائے کی درآمدات کا حجم 50.5 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح اگست 2017ء کے مقابلہ میں اگست 2018ء کے دوران چائے کی درآمدات میں 1.2 ملین ڈالر یعنی 2.41 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : کامرس


loading...