پاکستان میں بانس کا زیر کاشت رقبہ 20ہزار ہیکٹر تک پہنچ گیا
لاہور(کامرس رپورٹر) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ دنیابھرمیں بانس کے زیرکاشت رقبہ 36 ملین ہیکٹرجبکہ پاکستان میں 20 ہزارہیکٹرتک پہنچ گیا ہے۔بانس کی 1200سے زائد اقسام کاشت کرکے فرنیچر انڈسٹری کو فروغ دیاجاسکتاہے جس سے تجارتی پیمانے پر بانساور اس کی مصنوعات کی برآمد سے قیمتی زرمبادلہ کا حصول بھی ممکن ہے۔ انہوں نے بتایاکہ مستقبل میں بانس کی ضرورت میں اضافہ ہوگا ‘پاکستان میں بانس کی پیداوارکے حوالے سے انتہائی سازگاروسائل موجود ہے جس سے استفادہ کرکے بھرپور منافع حاصل کیاجاسکتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ بانس انڈسٹری کوفروغ دے کراس کے کاروباری امکانات بڑھائے جاسکتے ہیں۔