سی پیک کے تحت 17ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی

سی پیک کے تحت 17ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی

اسلام آباد (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں پر 10ہزار چینی اور 65 ہزار پاکستانی کام کر رہے ہیں، سی پیک منصوبوں کی سیکورٹی کے لئے پاکستان آرمی کے 9,229 جوان اور سول آرمڈ فورسز کے 4,500 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، سی پیک کے تحت توانائی کے17منصوبے ہیں جن سے 17ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، موجودہ حکومت سی پیک کے ثمرات بنیادی سطح تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہے جو چین اور پاکستان کے درمیان ایک مثالی منصوبہ ہے، پاکستان میں بھرپور طریقے سے سرمایہ کاری کو فروغ دیاجارہا ہے۔ سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں روزگارکے مواقع میں اضافہ ہوا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری چین کے ایک پٹی ایک شاہراہ اقدام کی6 راہداریوں میں سے ایک اہم اقتصادی راہداری ہے۔ سی پیک منصوبے کے تحت چین پاکستان میں 56 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کررہاہے۔ چینی 34 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان میں توانائی کے حوالے سے شروع کئے گئے بیشترمنصوبوں پرخرچ کررہاہے اوران منصوبوں میں اکثر تکمیل کے مرحلے کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔

مزید : کامرس


loading...