10 برسوں کے دوران ادویات کی فروخت 75 فیصدبڑھ گئیں

10 برسوں کے دوران ادویات کی فروخت 75 فیصدبڑھ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر) پاکستان میں قدرتی مصنوعات اور ادویات کی فروخت میں گزشتہ دس سالوں کے دوران75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ڈرگ ریگو لیٹری اٹھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ہربل مصنوعات دنیا بھر میں فروغ پذیر ہیں اور پاکستان بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے۔ ہربل مصنوعات کی تیاری میں گھریلو خواتین کی دلچسپی بہت زیادہ ہے۔ پاکستان بھر میں پھلوں اور سبزیوں سے بنی ہربل مصنوعات کی مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور ہربل پراڈکٹس کی مارکیٹنگ سوشل میڈیا کے ذریعے بھرپور انداز میں کی جارہی ہے۔ ہربل مصنوعات پر کام کرنے والی زہرہ نے کہا کہ پھلوں اور سبزیوں سے بنائی جانے والی یہ مصنوعات بنانے پر بہت وقت درکار ہوتا ہے اور یہ مصنوعات زیادہ تر جلد اور بالوں کی حفاظت کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔ انٹرنیٹ پر آج کل گھریلو ٹوٹکے چھائے ہوئے ہیں۔ رنگت نکھارنی ہو یا بال گرنے سے بچانے ہوں یوٹیوب اور انسٹاگرام پر دنیا بھر سے لوگ ہر مسئلے کا حل کچن سے ڈھونڈ کردکھا رہے ہیں اس طرح ہربل مصنوعات کی مارکیٹ دنیا بھر میں ترقی کر رہی ہے۔

مزید :

کامرس -