الکرم کا لاہور میں پانچویں سٹورکا افتتاح ہو گیا

الکرم کا لاہور میں پانچویں سٹورکا افتتاح ہو گیا

لاہور (پ ر) اہلیان لاہور میں الکرم اسٹوڈیوز کے لیے بڑھتے ہوئے پیار اور ڈیممانڈ کو مدنظر رکھتے ہو ئے لاہورمیں الکرم کے پانچویں اورملک بھر میں بیالیسویں اسٹور کا افتتاح ایم ایم عالم روڈ پرکیا گیا۔ الکرم اسٹوڈیوز کے پہلے آاوٹ لیٹ کا افتتاح سال دوہزار گیارہ میں کیا گیا تھا، یاد رہے کہ الکرم پاکستا ن میں ہر عمر کی خواتین کے لیے نت نئے فیشن سے بھرپور لباس کی تیاری میں گزشتہ تیس سالوں سے سرگرم عمل ہے.جس میں وقت کے ساتھ ساتھ بہت سی تبدیلیاں بھی واقع ہورہی ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے فیشن برانڈز میں الکرم اسٹوڈیوز کو ہر کسی کی قوت خرید میں ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، واضح رہے کہ ایم ایم عالم روڈ پر نئے کھلنے والے اسٹور پر اہلیان لاہور کو رواں ہفتے کے اختتام تک 20فیصد رعایت دی جائے گی۔

مزید : کامرس


loading...