گوادر فری زون میں474ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی‘چیئرمین اتھارٹی

گوادر فری زون میں474ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی‘چیئرمین اتھارٹی

کراچی(اکنامک رپورٹر)چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹیدوستین خان جمالدینی نے کہا ہے کہ گوادر فری زون( جی ایف زیڈ) میں474ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی ای )دوستین خان جمالدینی کا کہنا تھا کہ گوادر کے فری زون میں30 سے زائد غیرملکی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری کی گئی ہے جن میں ہوٹل ، بینکنگ، لاجسٹک اورمچھلی کی پراسیسنگ کے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے گوادر کے فری زون میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا جارہا ہے تاہم جو کمپنیاں اب تک جی ایف زیڈ میں سرمایہ کاری کرچکی ہیں اس کا حجم 474 ملین ڈالر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنیوں کی جانب سے کاروبارکے باقاعدہ آغازکے بعد سرمایہ کاری کا حجم 790 ملین ڈالر تک بڑھ جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر فری زون کا پہلا فیزمکمل ہوچکا ہے جبکہ دوسرے فیز میں کام تیزی سے جاری ہے۔

مزید : کامرس


loading...