ایس ای سی پی اور اسلامی یونیورسٹی کے مابین ورکشاپ کا انعقاد

ایس ای سی پی اور اسلامی یونیورسٹی کے مابین ورکشاپ کا انعقاد

لاہور(کامرس رپورٹر )سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور اسلامی یونیورسٹی کے مابین انشورنس اور تکافل کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد طلبہ اور اساتذہ میں مالیاتی آگہی کو فروغ دینا تھا۔ترجمان ایس ای سی پی نے بتایا کہ گزشتہ روز منعقدہ ورکشاپ ایس ای سی پی اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت کے مطابق منعقد ہوئی۔ان کا کہناتھا کہ ایس ای سی پی نے مذکورہ ورکشاپ انٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اور انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد کی جس کا مقصد بیمہ اور تکافل کے شعبوں بارے آگہی اور مالیاتی خواندگی کو فروغ دینا تھا، ورکشاپ میں بیمہ کی شرعی حیثیت پر بات کی گئی، تکافل اور انشورنس پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، دنیا میں تکافل کے مختلف ماڈلز، تکافل کا قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک اور پاکستان میں تکافل انڈسٹری کے فروغ کے امکانات پر روشنی ڈالی گئی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ حکام فیملی تکافل لمیٹڈ کے ایریا سیلز ڈائریکٹر، طارق سعید چودھری،مفتی مبشر احمد اور یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ نے بیمہ اور تکافل کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ورکشاپ ایس ای سی پی اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے مابین ایم او یو کے مطابق ہوئی جس کا مقصد طلبہ اور اساتذہ میں مالیاتی آگہی کا فروغ ہے۔ شرکا ء نے طلبہ، اساتذہ اور بیمہ صنعت کے ماہرین کو اس بہترین مقصد کیلئے ایک چھت تلے اکھٹا کرنے پر اسلامی یونیورسٹی اور ایس ای سی پی کے کردار کو بھرپور سراہا۔

مزید : کامرس


loading...