ربیع سیزن کے دوران 1.73ملین ایکڑفٹ پانی کی قلت کاخدشہ

ربیع سیزن کے دوران 1.73ملین ایکڑفٹ پانی کی قلت کاخدشہ

 لاہور(کامرس رپورٹر) ارسا نے کہا ہے کہ ربیع سیزن کے دوران 1.73 ملین ایکڑ فٹ پانی کی قلت کا خدشہ فصلوں کی کاشت کے لیے طلب کے مقابلے میں 38 فیصد کم پانی کی دستیابی کے تناظر میں آبپاشی کے دوران پانی کے ضیاع کو روکنے اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے واٹر مینجمنٹ کی ضرورت ہے۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی رپورٹ کے مطابق دوران سیزن دریاؤں میں پانی کی آمد 18.99 ملین ایکڑ فٹ متوقع ہے جبکہ آبی ذخائر سے 5.89 ملین ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہوگا۔ اس طرح ربیع سیزن کے دوران 1.73 ملین ایکڑ فٹ پانی کی قلت کا خدشہ ہے۔ ارسا کی ایڈوائزری کمیٹی نے صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ پانی کے ضیاع کو روکنے اور آبی وسائل سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیلئے واٹر مینجمنٹ کے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔

مزید : کامرس


loading...