سکس اے سائیڈ ورلڈ کپ، پاکستان نے فیئر ٹرافی حاصل کر لی

سکس اے سائیڈ ورلڈ کپ، پاکستان نے فیئر ٹرافی حاصل کر لی

انٹرنیشنل سوکا فیڈیشن کے زیر اہتمام پرتگال کے شہر لسبن میں کھیلے جانے والے سوکا ورلڈکپ کے فائنل میں جرمنی نے پولینڈ کو 1۔0 سے شکست دے کر دنیا میں پہلی بار کھیلی جانے والی اسمال سائیڈڈ فٹبال کی عالمی چمپئن بن گئی۔فیصلہ کن گول فاتح ٹیم کے نکلاس کوہلے نے کیا۔پاکستان کو جیوری نے فیئر پلے ٹرافی کا حقدار قراردیا۔ ایونٹ میں 32 ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی۔ پہلے سیمی فائنل میں پولینڈ نے پر تگال کو 2۔1اور جرمنی نے روس کو 4۔3سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ تیسری پوزیشن روس نے حاصل کی۔فائنل کے مہمان خصوصی انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کے صدر شاہ زیب محمود ٹرنک والا نے فائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں میں ونر اور رنر ٹرافی کے علاوہ دیگر انعامات بھی تقسیم کئے۔چیئرمین ورلڈ گروپ اور پیٹرن ان چیف لیثررلیگس محمود ٹرنک والا اور آئی ایس ایف اے کے وائس چیئرمین شاہ زیب ٹرنک والا کی کوششوں کی بدولت پاکستان کو سوکا ورلڈ کپ کھیلنے کا تاریخی اوریادگار موقع ملا۔پاکستان گروپ ’بی‘ میں سپین، روس اور مالڈوا کے ہمراہ موجود تھیں۔پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا،لیکن انہیں اپنے تینوں مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم پہلی بار قومی ٹیم کا عالمی سطح کے ٹورنامنٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ پاکستان کے لئے اس ایونٹ کا حصہ بننا ہی کسی اعزاز سے کم نہیں۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...