ہنڈا موٹر سائیکلز کی فروخت میں دو ماہ کے دوران 9.20 فیصد کمی

ہنڈا موٹر سائیکلز کی فروخت میں دو ماہ کے دوران 9.20 فیصد کمی

کراچی(اکنامک رپورٹر) رواں مالی سال 2018-19ء کے ابتدائی دو ماہ کے دوران جولائی-اگست میں ہنڈا موٹر سائیکلز کی فروخت میں 9.20 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جس کا سبب کمپنی کے تیار کردہ موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ ہے۔ پاکستان موٹر سائیکل اسمبلرز ایسوسی ایشن (پی ایم اے اے) کے چیئرمین محمد صابر شیخ نے کہا ہے کہ گذشتہ مالی سال میں جولائی-اگست 2017ء کے دوران کمپنی کے تیار کردہ ایک لاکھ 87 ہزار 249 موٹر سائیکلز فروخت کئے گئے تھے جبکہ جاری مالی سال میں جولائی 2018ء کے دوران موٹر سائیکلز کی فروخت 90 ہزار 9 یونٹس اور اگست 2018ء میں 80 ہزار 12 یونٹس تک کم ہو گئی۔ اس طرح رواں مالی سال میں مجموعی طور پر جولائی-اگست کے دوران کمپنی کے تیار کردہ ایک لاکھ 70 ہزار 21 یونٹس فروخت کئے گئے۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 17 ہزار 228 یونٹس یعنی 9.20 فیصد کم ہنڈا موٹر سائیکلز فروخت ہوئے ہیں۔

مزید : کامرس


loading...