ماہرین زراعت کی کھجور کے نئے باغات لگانے کے لیے زیربچہ ستمبر و اکتوبرمیں منتقل کرنے کی ہدایت

ماہرین زراعت کی کھجور کے نئے باغات لگانے کے لیے زیربچہ ستمبر و اکتوبرمیں ...

لاہور(کامرس رپورٹر )ماہرین زراعت نے کھجور کے نئے باغات لگانے کیلئے زیربچہ ستمبر اور اکتوبرمیں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کھجورکی منظورشدہ اقسام شکری‘کڑ‘ ڈھیڈی‘شامران‘ عیدل شاہ‘ سفیدہ‘خضراوی‘ مکران‘ حلاوی‘ اصیل‘ زاہدی‘ کپڑا‘ہیمن والی‘ بصرہ والی‘ فصلی ‘تاروالی‘ ماکھی اور حلینی کاشت کرنے کا بھی مشورہ دیاہے۔ماہرین اثمار وشعبہ باغات نے بتایا کہ پاکستان میں بلوچستان کھجورپیدا کرنے والا اہم علاقہ ہے جبکہ اس کے علاوہ خیرپورسندھ‘ڈیرہ اسماعیل کے علاوہ پنجاب میں مظفر گڑھ ‘ ڈیرہ غازی خان‘ بہاولپور اورجھنگ کھجور پیدا کرنے والے علاقے ہیں۔انہوں نے کہا کہ باغبان کھجور کے نئے باغات لگانے کیلئے زیربچہ ستمبراوراکتوبر میں منتقل کریں۔

مزید : کامرس


loading...