پھلوں کی برآمدات کا حجم 36.5ملین ڈالر تک بڑھ گیا

پھلوں کی برآمدات کا حجم 36.5ملین ڈالر تک بڑھ گیا

 لاہور(کامرس رپورٹر) اگست 2018ء کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 20.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اگست 2018ء کے دوران پھلوں کی برآمدات کا حجم 36.5 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اگست 2017ء کے دوران پھلوں کی برآمدات سے 30.2 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال میں ماہ اگست 2017ء کے مقابلہ میں جاری مالی سال میں اگست 2018ء کے دوران پھلوں کی ملکی برآمدات میں 6.3 ملین ڈالر یعنی 20.8 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

مزید : کامرس


loading...