گزشتہ ماہ امریکہ میں بے روزگاری کی شرح میں ریکارڈ کمی
واشنگٹن(این این آئی)ستمبر کے مہینے میں امریکا میں بے روزگاری کی شرح میں ریکارڈ کمی نوٹ کی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ گزشتہ ماہ یہ شرح کم ہو کر 3.7 فیصد تک آ گئی، جو گزشتہ نصف صدی کی کم ترین شرح ہے۔ ان اعداد و شمار کے مطابق بالخصوص صحت، ٹرانسپورٹ، ویئر ہاؤسنگ اور بزنس سروسز کے شعبوں میں بے روزگاری کی شرح میں کمی آئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے ساتھ تجارتی جنگ کا دفاع کرتے ہوئے اس تناظر میں حکومتی اقدامات کو بے روزگاری کی شرح میں کمی کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔