ہیوی مکینیکل کمپلیکس کی گذشتہ مالی سال میں 3 ارب روپے کی ریکارڈ سیل

ہیوی مکینیکل کمپلیکس کی گذشتہ مالی سال میں 3 ارب روپے کی ریکارڈ سیل

اسلام آباد (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2018ء کے دوران ہیوی مکینیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) نے 3 ارب روپے کی ریکارڈ فروخت کی ہے۔ ایچ ایم سی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گذشتہ مالی سال کے دوران سٹریٹجک پلان ڈویژن (ایس پی ڈی) کو 1.2 ارب روپے جبکہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کو 1.8 ارب روپے کی مصنوعات فروخت کی ہیں۔ اس طرح دوران سال ایچ ایم سی کی مجموعی فروخت 3 ارب روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔

مزید : کامرس


loading...