کاشتکار مٹر کی کا شت کیلئے زمین کی تیاری شروع کر یں، زرعی ماہرین
لاہور(کامرس رپورٹر )زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ مٹرکے کاشتکاروں کو چاہیے کہ کاشت سے قبل زمین میں ہل چلاکر اورسہاگہ پھیرکر ہموار کرلیں۔ ایک ماہ قبل گوبرکی گلی سڑی کھاد10ٹن فی ایکڑ کھیت میں ڈالیں اور ہل چلاکر زمین میں اچھی طرح ملانے کے بعدآبپاشی کریں وترآنے پرکھیت میں 2 یا3 مرتبہ ہل چلاکر سہاگہ دیں تاکہ زمین نرم ہموار ہوجائے۔اگیتی اقسام کی کاشت کے لیے30 تا 35 کلوگرام بیج فی ایکڑ جبکہ درمیانی اقسام کیلئے 20 تا 25 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔بوائی کیلئے زمین میں 3 فٹ چوڑی پٹریاں بناکر دونوں جانب بیج کاشت کریں ۔مٹرکی اچھی پیداوار کیلئے کھیت میں ایک بوری یوریا یا ڈیڑھ بوری سپر فاسفیٹ اورایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ استعمال کریں۔