رونالڈو پر بھی جنسی زیادتی کا الزام

رونالڈو پر بھی جنسی زیادتی کا الزام

رونالڈو پر امریکی خاتون کاجنسی زیادتی کا الزام امریکی خاتون کی جانب سے معروف پرتگالی فٹ بالر اسٹار کرسٹیانورونالڈو پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رونالڈو نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر پیسے دے کر خاموش کرا دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر لاس ویگاس سے تعلق رکھنے والی34 سالہ خاتون کیتھرین مایورگانے رونالڈو پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے مجھے 2009ء میں ہوٹل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایاجس کے بعد 3 لاکھ 75 ہزار پاونڈ دیئے اور کہا کہ اس رات کے بارے میں کسی کو بھی نہ بتاؤں غیر ملکی خبرر ساں ادارے کو خصوصی انٹرویو میں کیتھرین مایورگانے 9 سال قبل ہوٹل کے پُرتعیش کمرے میں پیش آنے والے اس واقعے سے متعلق زبان کھولی۔دوسری جانب رونالڈو نے خاتون کے الزامات کی تردید کر دی ہے ۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...