ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لئے نیا کپتان مقرر کئے جانے کا امکان

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لئے نیا کپتان مقرر کئے جانے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکستان ہاکی ٹیم کا کپتان ایک بار پھر تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، ٹیم انتظامیہ ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے رضوان سینئر کو کپتان برقرار رکھنے کے حق میں نہیں۔ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 18 اکتوبر سے عمان میں کھیلا جا ئے گا ، ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری ہے۔کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا جن کے دو روزہ ٹرائلز 11 اور 12 اکتوبر کو ہوں گے۔ٹرائل کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لئے نیا کپتان مقرر کیا جا سکتا ہے ، رضوان سینئر سے ٹیم انتظامیہ خوش نہیں۔رضوان سینئر ہالینڈ میں لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں، انہوں نے ٹیم میں کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلنے کا کہہ دیا ہے۔ہاکی ٹیم کے نئے کپتان کی منظوری صدر پی ایچ ایف دیں گے۔ اس وقت عرفان سینئر اور عمران بٹ کپتانی کی دوڑ میں شامل ہیں ۔

مزید :

ایڈیشن 1 -