پہلا چیئرمین واپڈا گالف ٹورنامنٹ 30نومبر سے شروع ہوگا

پہلا چیئرمین واپڈا گالف ٹورنامنٹ 30نومبر سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واپڈا سپورٹس بورڈ کی جانب سے’’پہلا چیئرمین واپڈا گولف ٹورنامنٹ ‘‘ کے نام سے ہونے والا یہ ایونٹ لاہور کے ڈیفنس رایا گولف اینڈکنٹری کلب میں 30 نومبر سے 2 دسمبر 2018ء تک کھیلا جائے گا۔تین روز تک جاری رہنے والے اِس ٹورنامنٹ میں پاکستان گولف فیڈریشن سے منسلک گولف کلبز کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں انٹری کے لئے آخری تاریخ 28 نومبر2018 ء مقرر کی گئی ہے اور اْسی دِن پریکٹس راؤنڈ بھی کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق امیچورز ، سینئر امیچورز ،خواتین اور ویٹرنز کی کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے۔ٹورنامنٹ میں امیچورز کے لئے 54 ہولز ،سینئر امیچورز اورخواتین کے لئے 36ہولز، جبکہ ویٹرنز اور انوی ٹیشنل کے لئے نو نو ہولز کے مقابلے ہوں گے۔قومی ادارے کی حیثیت سے واپڈا پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئے بھرپور کوششیں کررہا ہے۔ ’’پہلا چیئرمین واپڈا گولف ٹورنامنٹ ‘‘ایک سالانہ ایونٹ ہوگا جس کا مقصد واپڈاکی گولف کے کھیل کی ترویج میں سرگرم کردار اور پاکستان گولف فیڈریشن سمیت اس کھیل کے فروغ کے لئے کام کرنے والے دیگر سپورٹس گروپس سے مضبوط روابط استوار کرنا ہے۔ اِس ٹورنامنٹ کے ذریعے گولف کے شعبے میں موجود نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں بھی مدد ملے گی۔ واپڈا گزشتہ پانچ عشروں سے پاکستان میں کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کی بہتری کے لئے بنیادی کردار ادا کررہا ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -