بھارت امریکی پابندیوں کے باوجود ایرانی خام تیل خریدے گا

بھارت امریکی پابندیوں کے باوجود ایرانی خام تیل خریدے گا
بھارت امریکی پابندیوں کے باوجود ایرانی خام تیل خریدے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(یواین پی) نئی دہلی حکومت نومبر میں ایران سے نو ملین بیرل تیل خریدے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے2 حکومتی ذرائع نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا ہے کہ4 نومبر سے ایرانی تیل کی خرید پر لگنے والی امریکی پابندی کے باوجود بھارت اسلامی جمہوریہ سے خام تیل کی خرید کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ ایرانی آئل کارپوریشن نومبر میں 6 ملین بیرل خام تیل منگلور ریفائنری کو روانہ کرے گی جب کہ 3 ملین بیرل تیل پیٹرو کیمیکل لمیٹڈ کو فراہم کیا جائے گا۔ دوسری جانب امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ امریکی صدر کی انتظامیہ بعض ممالک کو استثنی دینے پر غور بھی کر رہی ہے۔