جرمنی، تیز رفتار کار نے راہگیروں کو کچل ڈالا، ڈرائیور سمت6افراد زخمی

جرمنی، تیز رفتار کار نے راہگیروں کو کچل ڈالا، ڈرائیور سمت6افراد زخمی
جرمنی، تیز رفتار کار نے راہگیروں کو کچل ڈالا، ڈرائیور سمت6افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن(آئی این پی)جرمنی میں ایک تیز رفتار کار شہریوں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں6افراد زخمی ہو گئے، ڈرائیور کے شدید زخمی ہونے کی وجہ سے حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں قائم ایک کیفے کے قریب تیز رفتار کار نے شہریوں کو روند دیا، جس کے باعث 6افراد زخمی ہوگئے۔ اس حادثے میں کار ڈرائیور شدید زخمی ہوا جس کی وجہ سے اس کی حالت تشویش ناک ہے، دیگر زخمیوں کو بھی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کسی دہشت گرد کارروائی کا نتیجہ نہیں، ڈرائیور ذہنی مریض لگتا ہے، تاہم تحقیقات کر رہے ہیں، جلد حقائق سامنے آئیں گے۔واقعے کی خبر ملتے ہی ریسکیو حکام اور پولیس موقع پر پہنچی، حادثے میں کار بری طرح متاثر ہوئی، تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جارہا ہے۔
جرمنی میں دہشت گرد کارروائیوں کے پیش نظر حکام نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کررکھی ہے، خیال رہے کہ دسمبر 2016 میں برلن کے کرسمس بازار میں ٹرک نے شہریوں کو کچل دیا تھا، جس کے نتیجے میں کم سے کم 12 افراد ہلاک جبکہ 48 زخمی ہوئے تھے۔واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں ایک ڈرائیور نے فرانس کے جنوبی شہر نیس میں قومی دن کی تقریبات میں شریک افراد پر ٹرک چڑھادیا تھا،جس کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔