لاہور قلندرز نے ”کمال“ کر دیا، پاکستان میں جشن شروع ہو گیا

لاہور قلندرز نے ”کمال“ کر دیا، پاکستان میں جشن شروع ہو گیا
لاہور قلندرز نے ”کمال“ کر دیا، پاکستان میں جشن شروع ہو گیا

  


ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز نے ابوظہبی ٹی 20 کپ کے فائنل میچ میں ملٹی پلائی ٹائٹنز کو 15 رنز سے شکست دیدی ہے۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ پر 149 رنز بنائے۔ سہیل اختر 56 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ فیضان نے 32 اور فل سالٹ نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔

ملٹی پلائی ٹائٹنز کی جانب سے البے مورک نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں ٹائٹنز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 133 رنز بناسکی۔ تیسری وکٹ پر ڈی برونی اور مونسامی نے 60 رنز کی شراکت قائم کی جبکہ مونسامی 27 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔ڈی برونی اور ہینو کوہن نے 37، 37 رنز کی اننگز کھیلی۔

ٹائٹنز کی ٹیم مقررہ اوور میں چھ وکٹ پر 133 رنز بناسکی اور یوں لاہور قلندرز نے میچ 15 رنز سے جیت کر پہلے ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور معاذ نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 

مزید : کھیل


loading...