سعودی عرب میں پہلی خاتون بینک سربراہ تعینات
ریاض (صباح نیوز) سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خاتون بینکار کو بینک کا سربراہ تعینات کر دیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خاتون بینکار کو بینک کا سربراہ تعینات کر دیا گیا ،لبنی ال اولایان سعودی عرب میں نئے بینک کی سربراہی کریں گی۔ واضح رہے کہ امریکا سے تعلیم یافتہ خاتون بینکار رواں برس فوربز کی مشرق وسطیٰ کی سب سے متاثر کن شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہ چکی ہیں۔