ملائیشیا،پولیس نے انسداد دہشتگردی آپریشن کے دوران8 مشتبہ دہشتگرد گرفتار کرلئے

ملائیشیا،پولیس نے انسداد دہشتگردی آپریشن کے دوران8 مشتبہ دہشتگرد گرفتار ...
ملائیشیا،پولیس نے انسداد دہشتگردی آپریشن کے دوران8 مشتبہ دہشتگرد گرفتار کرلئے

  


کوالالمپور(آن لائن)ملائیشیائی پولیس نے انسداد دہشتگردی آپریشن کے دوران8مشتبہ دہشتگرد گرفتار کرلئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملائیشیائی پولیس کے سربراہ محمد فیوزی ہارون نے بتایا کہ گرفتار کئے جانیوالے 7 غیر ملکی شہری ہیں اور ایک ملائیشیائی شہری ہے۔رپورٹ کے مطابق 5 افراد کا تعلق نامعلوم یورپین ملک سے ہے،ایک شخص امریکی جبکہ ایک مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھتا ہے۔مشتبہ افراد کی عمریں 24 سے 38 سال کے درمیان ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...