ٹیسٹ ون ڈے اور ٹونٹی کے نا ئب کپتان ،فیصلہ ما نی کی منظوری کے بعد کیا جا ئیگا

ٹیسٹ ون ڈے اور ٹونٹی کے نا ئب کپتان ،فیصلہ ما نی کی منظوری کے بعد کیا جا ئیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیسٹ ٹیم کے مڈ ل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق کو ٹیسٹ اور سابق کپتان و آل راؤنڈر شعیب ملک کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا نائب کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی کی منظوری کے بعد اعلان کر دیا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں ایک عرصہ سے نائب کپتان نہیں ، چند ہفتے قبل اسد شفیق کو پاکستان ٹیم کا کپتان بنانے کی تجویز سامنے آئی جس کے بعد انہیں آسٹریلیا کے خلاف چار روزہ میچ کیلئے پاکستان اے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا۔ اسد شفیق کو ٹیسٹ ٹیم کیلئے اور شعیب ملک کو مختصر فارمیٹس میں نائب کپتان مقرر کرنے پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔چیئرمین احسان مانی کی منظوری کے بعد باضابطہ اعلان کر دیا جائے گامگراس وقت بھی اسد شفیق غیر اعلانیہ نائب کپتان ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کپتان سرفراز احمد کسی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی یا ون ڈے کیلئے دستیاب نہ ہوئے تو سینئر کھلاڑی شعیب ملک کو عارضی طور ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم سیریز شرو ع ہونے سے پہلے ہی فٹنس مسائل سے دوچار ہے۔ لیگ اسپنر شاداب خان ان فٹ ہو گئے ہیں۔ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کرنے سے پہلے کسی نے شاداب خان کی فٹنس کو دیکھنے کی زحمت نہیں کی۔گزشتہ سال فٹنس کی وجہ سے عمر اکمل کو آئی سی سی چیمپنیئز ٹرافی کی ٹیم سے ڈراپ کرکے انگلینڈ سے وطن واپس بھیج دیا گیا تھا۔پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے ممکنہ گیارہ کھلاڑیوں میں امام الحق، محمد حفیظ، اظہر علی، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، سرفراز احمد، بلال آصف، محمد عباس، یاسر شاہ اور وہاب ریاض یا میر حمزہ شامل ہوں گے۔پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں ایک عرصہ سے نائب کپتان نہیں ، چند ہفتے قبل اسد شفیق کو پاکستان ٹیم کا کپتان بنانے کی تجویز سامنے آئی جس کے بعد انہیں آسٹریلیا کے خلاف چار روزہ میچ کیلئے پاکستان اے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا۔ اسد شفیق کو ٹیسٹ ٹیم کیلئے اور شعیب ملک کو مختصر فارمیٹس میں نائب کپتان مقرر کرنے پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔