چائنا اوپن:کیرولین ووزنیاکی نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

چائنا اوپن:کیرولین ووزنیاکی نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

بیجنگ،ٹوکیو(یواین پی)چین کے شہر بیجنگ میں جاری چائنا اوپن کے کوارٹر فائنل مرحلے میں نمبر دو سیڈ ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی نے جمہوریہ چیک کی کیٹرینا سینیاکووا کو چھ،دو اور چھ،دو،چین کی چیانگ وانگ نے بیلاروس کی آرینا سبالینکا کو سات،پانچ اور سات،پانچ،نمبر آٹھ سیڈ جاپان کی ناؤمی اوساکا نے چین کی شوائی زینگ کو تین،چھ،چھ،چار اور سات،پانچ جبکہ لیٹویا کی اناستاسیا سیواسٹووا نے سلواکیہ کی ڈومینیکا سیبلکووا کو چھ،تین اور سات،چھ سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔اسی ٹورنامنٹ کے مینز سنگل مقابلوں میں ٹاپ سیڈ ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو نے سربیا کے فرینک کرائنووچ کو چھ،تین اور چھ،صفر سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اسی راؤنڈ میں نمبر پانچ سیڈ برطانیہ کے کائیل ایڈمنڈ نے سربیا کے ڈوسان لائیووچ کو چھ،تین اور سات،چھ،جارجیا کے نکولوز باسیلاشویلی نے تیونس کے مالک جزیری کو چھ،دو اور چھ،دو جبکہ نمبر چار سیڈ اٹلی کے فیبیو فوگنینی نے ہنگرین حریف مارٹن فکسووکس کو چھ،چار کے یکساں اسکور سے مات دے کر لاسٹ فور مرحلے میں قدم رکھ دیا۔ ٹوکیو میں جاری جاپان اوپن کی سیمی فائنل لائن بھی مکمل ہو گئی۔لاسٹ ایٹ راؤنڈ میں نمبر تین سیڈ جاپان کے کائی نشیکوری نے نمبر پانچ سیڈ یونان کے اسٹیفانوس سٹسیپاس کو چھ،تین کے یکساں اسکور سے چلتا کیا۔

جبکہ نمبر آٹھ سیڈ فرانس کے رچرڈ گیسکوئے ،کینیڈا کے ڈینس شاپووالوف اور روس کے ڈینیئل میڈیڈیو بھی کامیاب رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...