پاکستان ہاکی ٹیم میں قیادت تبدیل ہونے کا امکان

پاکستان ہاکی ٹیم میں قیادت تبدیل ہونے کا امکان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی ٹیم کا کپتان ایک بار پھر تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ٹیم انتظامیہ ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے رضوان سینئر کو کپتان برقرار رکھنے کے حق میں نہیں۔ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری ہے۔چیف آف نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ کی وجہ سے ٹرائلز کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔آج 22 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا جن کے دو روزہ ٹرائلز 11 اور 12 اکتوبر کو ہوں گے ان ٹرائلز کے بعد حتمی ٹیم کا اعلان کیا جائیگا۔ ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لئے نیا کپتان مقرر کیا جا سکتا ہے۔ رضوان سینئر سے ٹیم انتظامیہ خوش نہیں۔رضوان سینئر ہالینڈ میں لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں اور انہوں نے ٹیم میں کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ہاکی ٹیم کے نئے کپتان کی منظوری پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر دیں گے۔ اس وقت عرفان سینئر اور عمران بٹ کپتانی کی دوڑ میں شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...