ایشین فٹ سال چیمپئن شپ دسمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی

ایشین فٹ سال چیمپئن شپ دسمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی

اسلام آباد (اے پی پی) ایشین فٹسال چیمپئن شپ رواں سال دسمبر میں وفاقی دارالحکومت کے لیاقت جمنازیم میں کھیلی جائے گی ۔پاکستان فٹسال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان ملک نے بتایاکہ چیمپیئن شپ میں میزبان پاکستان سمیت بارہ ایشیائی ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دعوت نامے بھجوا دیے گئے ہیں، ان میں بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، تھائی لینڈ، سری لنکا، ملائیشیا، ترکی، تائیوان، سنگاپور، افغانستان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور اختتامی تقریب میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بطور مہمان خصوصی دعوت دی جائے گی۔ چیمپیئن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں ہوگی، جس میں ٹیمیں مارچ پاسٹ کے علاوہ گلوکار اور فنکار اپنے، اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، ملک مہربان علی نیکہا کہ ابھی تک سات ممالک نے چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے کی تصدیق کردی ہے جن میں متحدہ عرب امارات، پاکستان، ترکی، نیپال، بنگلہ دیش، تائیوان اور افغانستان شامل ہیں اور چیمپیئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چیمپیئن شپ کو احسن طریقے سے منعقد کروانے کے لیے مختلف کمیٹیوں کا قیام آئندہ ایک دو روز میں عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایشین فٹسال چیمپیئن شپ 12 سے 16 دسمبر تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی اور غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد 8 دسمبر سے شروع ہو جائے گی۔ چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل 15 دسمبر کو جبکہ فائنل میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد کے علاوہ دیگر انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...