کومیکو فٹ سال چمپئن شپ 12 اکتوبر سے اسلام آبادشروع گی

کومیکو فٹ سال چمپئن شپ 12 اکتوبر سے اسلام آبادشروع گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(یواین پی)اساس انٹرنیشنل سکول کے زیراہتمام اور اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے کومیکو فٹ سال چمپئن شپ 12 اکتوبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع گی، ٹورنامنٹ سیکرٹری حفصہ ارشد نے بتایاکہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور مرد کی 32 اور خواتین کی 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، چمپئن شپ ناک آؤٹ سسٹم پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے قوانین کے مطابق کھیلی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے عہدیداروں کا اجلاس 7 اکتوبر کو ہوگا جس میں چمپئن شپ کے قوانین کے بارے میں آگاہ اور ڈراز کا اعلان کیا جائیگا۔
، چمپئن شپ میں 14 اکتوبر تک جاری رہے گی اورچیمپیئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد اور نقد انعامی رقوم بھی تقسیم کی جائیں گی ۔