اظہر علی کو مصباح الحق، اسد شفیق کو عمران خان کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے بالترتیب 21 اور 40 رنز کی ضرورت

اظہر علی کو مصباح الحق، اسد شفیق کو عمران خان کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے ...

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی کرکٹرز اظہر علی کو مصباح الحق اور اسد شفیق کو عمران خان کے زیادہ ٹیسٹ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے بالترتیب 21 اور 40 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ دونوں بلے باز (آج) اتوار سے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے، مصباح الحق نے 5222 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ اظہر علی نے 5202 رنز بنائے ہوئے ہیں، اسی طرح عمران خان نے 3807 اور اسد شفیق نے 3768 رنز بنائے ہوئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے یونس خان 10099 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...