نیتھن لیون کو بریٹ لی کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 5 وکٹیں درکار

نیتھن لیون کو بریٹ لی کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 5 وکٹیں درکار

دبئی(اے پی پی) مایہ ناز آسٹریلوی سپنر نیتھن لیون کو ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ہم وطن باؤلر بریٹ لی کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 5 وکٹیں درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ (آج) اتوار سے پاکستان کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے، اگر لیون کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ وکٹیں لینے والے پانچویں آسٹریلوی باؤلر بن جائیں گے، بریٹ لی نے 310 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ نیتھن لیون نے 306 وکٹیں لی ہوئی ہیں، کینگروز کی جانب سے شین وارن 708 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں۔

، گلین میگراتھ 563 وکٹیں لیکر دوسرے، ڈینس للی 355 وکٹیں لیکر تیسرے اور مچل جونسن 313 وکٹیں لیکر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...