قائداعظم ٹرافی ،4میچز کا فیصلہ ،محمدنوازاورعمروحیدکی سنچریاں
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کے پانچویں راؤنڈ میں تیسرے دن چار میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ سوئی ناردرن گیس نے نیشنل بینک کی ٹیم کو 202رنز سے زیر کیا جو 386 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 183 پر ڈھیر ہو گئی۔ کے آرایل سٹیڈیم میں ہوم ٹیم نے حبیب بینک کو 35 رنز سے مات دی جو محض 193رنز کا ٹارگٹ بھی حاصل نہیں کر سکی اور 157 رنز پر ہمت ہار گئی،ثمین گل نے 5وکٹیں حاصل کیں۔ پنڈی سٹیڈیم میں واپڈا نے زرعی ترقیاتی بینک کو نو وکٹوں سے ہرا دیا جسے دوسری اننگز میں 229 رنز بنانے کا موقع ملا،احسان عادل نے تین شکار کئے۔ واپڈا نے 107 رنز کا ہدف رفعت اللہ کے ناقابل شکست 64 رنز کی بدولت حاصل کرلیا جبکہ اسلام آباد کے مرغزار گراؤنڈ پر سوئی سدرن گیس نے پی ٹی وی کو اننگز اور 46 رنز سے ہرادیا جو فالوآن کے بعد نہال منصور کے 67 رنز کیساتھ 252 رنز بنا سکی، ضیا الحق نے پانچ کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔