انڈر 19 ایشیا کپ، بھارت اور سری لنکا کے درمیان فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا

انڈر 19 ایشیا کپ، بھارت اور سری لنکا کے درمیان فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈھاکہ(اے پی پی)ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل (آج) اتوار کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا، بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں بھارت اور سری لنکا نے شاندار کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، سیمی فائنلز میں بھارت نے میزبان بنگلہ دیش اور سری لنکا نے افغانستان کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا، دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں۔
اسلئے فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔