اقبال قاسم کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ یاسرشاہ کے نشانے پر آ گیا

اقبال قاسم کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ یاسرشاہ کے نشانے پر آ گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق پاکستانی باؤلر اقبال قاسم کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ یاسرشاہ کے نشانے پر آ گیا، یاسر کو کارنامہ انجام دینے کیلئے 7 وکٹوں کی ضرورت ہے، امکان ہے کہ یاسر (آج) اتوار سے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں اقبال قاسم کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اقبال قاسم نے 171 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ یاسر شاہ نے 165 وکٹیں لی ہوئی ہیں، اگر یاسر شاہ کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ وکٹیں لینے والے 11ویں پاکستانی باؤلر بن جائیں گے، پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم 414 وکٹیں لے کر سرفہرست ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...