گندے انڈوں کی سپلائی بند کی جائے ، پولٹری ایسوسی ایشن کی ہیچریوں کو وارننگ

گندے انڈوں کی سپلائی بند کی جائے ، پولٹری ایسوسی ایشن کی ہیچریوں کو وارننگ

 لاہور (جنرل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجا ب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر ) محمد عثمان کی ہدایت پر پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن (پی پی اے) نے بھی تمام ہیچریوں کو وارننگ جاری کر دی ہیں۔ تمام ہیچریوں کو گندے انڈوں کو قانون کے مطابق تلف کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گندے انڈوں کی سپلائی کے خاتمے کی جانب ایک اور اہم قدم سامنے آیا ہے۔گزشتہ دو ہفتوں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں میں 27لاکھ سے زائد گندے انڈوں کی برآمد گی کے بعد چیئرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن چوہدری محمد نصرت طاہر نے خصو صی ہدایات پر مبنی خط جاری کیا ہے جس کے متن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی قانون کے مطابق گندے انڈوں کی مارکیٹ میں فروخت مکمل طور پر ممنوع ہے۔ تمام ہیچریوں کو گندے انڈوں کو ماحولیاتی تحفظ کے پیش نظر تلف کر کے تلفی کا تمام ریکارڈ رکھنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن خط میں دی گئی ہدایات پنجاب پیور فوڈ ریگولیشن 2018 کے تحت جاری کی گئی ہیں۔ پی پی اے کے جاری کردہ خط کے مطابق گندے انڈے فروخت کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی سخت کاروائی عمل میں لائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...