(ن) لیگ شہباز شریف کو ہیرو بنانے کی کوشش نہ کرے،ولید اقبال

(ن) لیگ شہباز شریف کو ہیرو بنانے کی کوشش نہ کرے،ولید اقبال

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ولید اقبال نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو ہیرو بنانے کی مسلم لیگ (ن) ناکام کوشش نہ کرے، کرپشن کے الزام میں شہبازشریف کی گرفتاری باعث شرمندگی ہے، لوٹ مار کرنیوالوں کی گرفتاری سے جمہوریت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں البتہ ان کا آزاد پھرنا ملک کی معیشت کیلئے خطرناک ہے۔ این اے 131سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہمایوں اخترخان کے اعزاز میں والٹن روڈ پر ناشتہ کا اہتمام کیاگیا جس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت احمد ریاض ، رخسانہ نوید،سعدیہ سہیل،شنیلا روت، نعیم الحق، شیخ امتیاز ،صادقہ آپا،میجر ریٹائرڈجاویدضمیر، شیخ ارشاد، فیصل حاکم بھٹی اور اویس یونس و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...