گورنرپنجاب کی اہلیہ نے 20لاکھ پودے لگانے کی مہم کا افتتاح کردیا

گورنرپنجاب کی اہلیہ نے 20لاکھ پودے لگانے کی مہم کا افتتاح کردیا

لاہور (نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ کے20لاکھ پودے لگانے کی مہم کے تحت گور نر ہاؤس میں ’’ زیتون بلاک ‘‘کا افتتاح کر دیا ‘ لاہور سمیت پنجاب کے 6 اضلاع میں مختلف مقامات پر پودے لگائے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز گور نر ہاؤس لاہور میں بیگم پروین سرور نے گور نر ہاؤ س لاہور میں بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال کے ڈائر یکٹرمحمد عظیم کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں زیتون بلاک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے جبکہ اس موقعہ پر پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسرز پروفیسر سلیم حیدر‘ڈاکٹر محمد شفیق سمیت پنجاب یونیورسٹی کے طلباء بھی موجود تھے۔ بیگم پروین سرور نے کہا کہ ہم لاہور سمیت پورے پنجاب میں شجر کاری کر رہے ہیں جسکے لیے سرور فاؤنڈیشن سمیت دیگر تنظیمیں بھی بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں۔

اور اگر ہم نے اس ملک کو ماحولیاتی آلودگی جیسے عذاب سے نجات دلانا ہے تواس کیلئے ضروری ہے کہ شجرکاری مہم بھی عوام بھی بھر پور شر کت کریں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا اور ہم ہمیشہ عوام کو ساتھ لیکر چلتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بارانی زرعی تحقیقات ادارے کا بیس لاکھ پودے لگانے کی مہم کی جتنی تعر یف کی جائے وہ کم ہیں اور ہم انکو مکمل سپورٹ کر رہے ہیں ۔

گورنرپنجاب

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...