سابق وزیر اعلیٰ شہباشریف کی گرفتاری مکافات عمل ہے،نصیر احمد

سابق وزیر اعلیٰ شہباشریف کی گرفتاری مکافات عمل ہے،نصیر احمد

لاہور( نمائندہ خصوصی )پیپلزپارٹی انسانی حقو ق ونگ لاہور کے رہنماء نصیر احمد، عبدالکریم میو نے شہباز شریف کی گرفتاری کو مکافات عمل قرر دیتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی نے اپنے سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیے ہر غیر اخلاقی او رغیر سیاسی ہتھکنڈے استعمال کرنے سے گریز نہیں کیا اب خود بھی بھگت رہے ہیں۔

اپنے بنائے ہوئے سیف الرحمان کے ذریعے ان گنت سیاسی اور جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ہفتے میں سات دن پاکستان کے چار صوبوں میں اپنے بچوں کے ساتھ کیس بھگتتی تھیں سابق صدر آصف علی زرداری کو 11 سال جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں رکھ کر تشدد کیا گیا اور اپنے حواریوں سے صدر آصف علی زرداری کی زبان کاٹھنے سے بھی دریغ نہیں کیا گیا اپنے لگائے گئے ججوں کو ٹیلی فون کر کے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو سزائیں دلوائی گئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...