البیراک کے زیر اہتمام طلبہ کے لئے ہیلتھ اینڈ سیفٹی پروگرام

البیراک کے زیر اہتمام طلبہ کے لئے ہیلتھ اینڈ سیفٹی پروگرام

لاہور(سٹی رپورٹر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے ہفتہ کے روز اربن یونٹ کے زیرِ تربیت طلباء کیلئے ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے عنوان پر تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ایک روزہ پروگرام کا اہتما م سگیاں پل پر واقع البیراک ورکشاپ میں کیا گیا جہاں کمیونیکیشنز اور آپریشنز ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی۔ آگاہی لیکچر کا مقصد طلباء کو صحت و حفاظت کی تمام ضروری ہدایات، قوانین اور تدابیر بتائیں۔ منیجر آپریشنز سحرش ادریس نے طلباء کو ہیلتھ ، سیفٹی اور انوائرمنٹ کے قواعد و ضوابط ،محفوط ماحول کی فراہمی بریف کیا۔ طلباء کو بتایا گیا کہ البیراک کی جانب سے سینٹری ورکرز، ڈرائیورز اور دیگر ملازمین کیلئے ہیلتھ اینڈسیفٹی آلات اورنئے یونیفارمز کی فراہمی سے آگاہ کیا گیا۔

، آگاہی بورڈز کی تنصیب، تربیتی ورکشاپس اور طبی سہولتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے تا کہ فیلڈ میں کام کے دوران ان کی صحت کو یقینی بنا یا جا سکے۔ اس کے علاوہ یونین کونسلوں کی سطح پر سینٹری سٹاف کی حوصلہ افزائی اور ان کو درپیش مسائل کے ازالے کیلئے کاؤ نسلنگ سیشنز کا انعقاد بھی کیا جا تا ہے ۔منیجر آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ البیراک ہیلتھ اینڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ بھی ورکرز کی فیلڈ میں حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتا ہے۔ مزیدبراں،جنرل منیجر آپریشنز البیراک عثمان نوری اور سنئیر منیجر آپریشنز محموت اوزتنچ نے بھی طلباء کو ویسٹ مینجمنٹ سیکٹر میں ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے حوالے سے لیکچرز دئیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...