والٹن کی وارڈ 10کافلٹریشن پلانٹ خراب،مکین پانی کو ترس گئے

والٹن کی وارڈ 10کافلٹریشن پلانٹ خراب،مکین پانی کو ترس گئے

لاہور (جنرل رپورٹر ) والٹن کینٹ کی وارڈ نمبر 10کا سپانوالہ بازار کے نزدیک اکلوتا واٹرفلٹریشن پلانٹ جو لاہور کارپوریشن کے کنٹرول میں بتایا جاتا ہے ، وہ پچھلے کئی روز سے بند پڑا ھے جس بنا پر مقامی لوگ بالخصوص خواتین اور بچے پینے کے صاف پانی کیلئے دربدر بھٹکنے پر مجبور ہیں۔ مذکورہ واٹرفلٹریشن پلانٹ کی دیکھ بھال کیلئے کوئی آپریٹر بھی تعینات نہیں جو شہریوں کی شکایات حکام تک پہنچائے یا انہیں پلانٹ کی درستگی بارے کوئی معلومات فراہم کرے۔ واٹرفلٹریشن پلانٹ کے فلٹر وغیرہ کون اور کس وقت تبدیل کرتا ھے مقامی شہریوں کو اس ضروری امر سے بھی بے خبر رکھاجاتاہے۔ وارڈ نمبر 10کا والٹن کینٹ کے کونسلر خالد چوہدری نے بتایا کہ یہ واٹرفلٹریشن پلانٹ اب والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی بجائے لاہور کارپوریشن کے کنٹرول میں دے دیاگیا ہے۔ اس کی سات میں تین چار ٹوٹیاں زیادہ تر ٹوٹی رہتی ہیں۔

اور مہینوں تک انہیں مرمت یا تبدیل نہیں کیاجاتا۔ وارڈ نمبر 10کیلئے ایک واٹرفلٹریشن پلانٹ ناکافی ہے مزید تعمیر کئے جائیں۔ مقامی سیاسی وسماجی شخصیات اور متاثرین محمد ناصر اقبال خان، پی ٹی آئی یوسی 10کے روح رواں انیس احمد خان ، محمد طاہر اقبال خان ، اعظم علی ، محمدیونس ملک ، محمد کونین ابراہیم خان اور حاجی ادریس گجر نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے واٹرفلٹریشن پلانٹ کنٹرول کرنیوالے کام چور، بدنیت اور نااہل حکام و اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن کی دہائی دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...