انسداد ڈینگی مہم بھرپور طریقے کے ساتھ جاری ہے،انوار الحق

انسداد ڈینگی مہم بھرپور طریقے کے ساتھ جاری ہے،انوار الحق

لاہو(سٹی رپورٹر)ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور شہر کے تمام زونز میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت انِ ڈور، آؤٹ ڈور سرویلنس کو بھرپور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے اور انسداد ڈینگی مہم پر مامور ٹیمیں شہر میں موجود کباڑخانوں، قبرستانوں، ٹائر شاپس ، زیر تعمیر بلڈنگز کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی ڈینگی سرویلنس کر رہی ہیں اور ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں میں موجود ہر گھر کو چیک کر رہی ہیں۔

ڈی سی لاہور نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

ڈی سی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...