محنت کش معیشت میں ریڑ ھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں،جواد احمد

محنت کش معیشت میں ریڑ ھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں،جواد احمد

لاہور( نمائندہ خصوصی )محنت کش معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور مانگا منڈی کی ٹیکسٹائل مل میں ہونے والا واقع صوبائی حکومت کی نااہلی ہے ان باتوں کا اظہار چیئرمین برابری پارٹی جواد احمد نے سانحہ مانگا منڈی میں ہلاک اور زخمی ہونے والے صنعتی کارکنوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ وزیر محنت کو فوری طورپر تمام صنعتی علاقوں میں ورکرز کی صحت اور سلامتی کے لئے قوانین کے تحت سخت اقدامات کرنے چاہیے ۔

کیونکہ اس طرح کے حادثات سے صنعتی امن کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔برابری پارٹی پاکستان محنت کشوں کی تنظیم ہے اور اُن کے ساتھ کھڑی ہے۔ہم ورکرز کے حقوق کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کے لئے تیار ہیں۔اُنہوں نے اس موقع پر ہلاک ہونے والے ورکر زکی فیملی کو معاوضہ دینے اور ہسپتال میں زیرِ علاج ورکرز کو مفت علاج و معالجہ اور مناسب معاوضے کا مطالبہ بھی کیا۔ جواد احمد نے مزید کہا کہ وزیرِ محنت, مل انتظامیہ اور کینٹین کے ٹھیکیدارکے خلاف تحقیقات کروائی جائیں اوراگر ان کا قصور نکلے تو انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

جواد احمد

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...