سابق وزیر اعلیٰ کی گرفتاری درست اقدام ہے،ناصر رمضان گجر

سابق وزیر اعلیٰ کی گرفتاری درست اقدام ہے،ناصر رمضان گجر

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ق) کے راہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجرنے کہا ہے کہ مکافات عمل اور احتسابی عمل شروع ہوچکا ہے،آشیانہ ہاؤسنگ سکیم، صاف پانی کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کی گرفتاری درست قدم ہے سابق وزیراعلیٰ کی گرفتاری یہ پیغام ہے کہ ہر کرپٹ شخص کا احتساب ہوگا۔

اور کوئی شخص اپنے عہدے اور اثرو رسوخ سے احتسابی عمل پر اثر انداز نہیں ہوسکتاان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ شہباز شریف اکثر بیانات دیتے تھے کہ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دونگا اب گرفتار ی پر سیاست چھوڑنے کا اعلاان کریں۔انہوں نے کہا کہ مرکز میں باپ اور پنجاب میں بیٹا اپوزیشن لیڈر بننے کے ساتھ ساتھ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(پی اے سی) بننا چاہتے ہیں تاکہ مرکز میں بھائی اور پنجاب میں باپ کی کرپشن پر پردہ ڈالا جاسکے

ناصر رمضان

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...