اہل بیت سے بہتر سیاست کوئی نہیں کر سکتا،امجد نعیم سیفی

اہل بیت سے بہتر سیاست کوئی نہیں کر سکتا،امجد نعیم سیفی

کاہنہ(نامہ نگار)تحریک لبیک پاکستان کے نامزد امیدوارپی پی165چوہدری امجدنعیم سیفی نے کہاکہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں سیاست نہیں آتی انہیں بتادیناچاہتے ہیں کہ اہل ایمان سے بہترسیاست کوئی کرہی نہیں سکتاوہ انتخابی مہم کے سلسلہ میں سیدقاسم علی شاہ اورامتیازعلی شاکر کے ساتھ ایک ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔

۔انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ حکومت نے آتے ہی فلاحی ریاست بنانے کے بجائے حکمرانی کا آغاز نت نئے ٹیکسوں کی بھرمار سے کیاہے، مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے ، گیس کی قیمتوں میں10 سے 143 فیصد تک اضافہ کیا حکومت نے ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے، گیس کی قیمت میں اضافہ ہر شے میں اضافہ کا باعث بنتا ہے، حکومت نے 178 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے ہیں اس سے غریب عام آدمی متاثر ہوگا،

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...