کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس،میڈیکل سٹوروں کے 60مقدمات کا جائزہ

کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس،میڈیکل سٹوروں کے 60مقدمات کا جائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق کی ہدایت پر ایس اے او مدیحہ طاہر شاہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے ممبران، ڈرگ انسپکٹرز اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام زونز کے ڈرگ انسپکٹرزنے بریفنگ دی۔ 60میڈیکل سٹوروں کے کیسز کا جائزہ لیا گیااوران میڈیکل سٹوروں میں دوران چیکنگ ایس او پیز کی خلاف ورزیاں پائی گئیں ۔06کیسز کو مزید کاروائی کیلئے عدالت بھیج دیا گیاا ور15 میڈیکل سٹورز کے مالکان کو وارننگ دی گئی ۔26 کیسز کو ملتوی کر دیا گیا،8متفرق کیسز کو پنجاب کوالٹی کنٹرول بورڈ بھیجتے ہوئے04 کو ڈراپ کر دیا گیا۔