ضمنی الیکشن سے قبل شہباز شریف کی گرفتاری دھاندلی کے مترادفہے،اسعد عبید

ضمنی الیکشن سے قبل شہباز شریف کی گرفتاری دھاندلی کے مترادفہے،اسعد عبید

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے نائب صدر حافظ اسعد عبید نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور قائد حذب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کی گرفتاری پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن کے موقعہ پر میاں محمد شہباز شریف کی بلاجواز گرفتاری الیکشن سے پہلے دھاندلی کے مترادف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انتقامی سیاست ملک و قوم کے لیے زہر قاتل ہے شریف خاندان کو انتقامی سیاست کا نشانہ بناکر پرامن کارکنوں کو مشتعل کرکے ملکی حالات کوخراب کرنے کی کسی بھی مذموم کوشش اور سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

مسلم لیگ آئین و قانون پر یقین رکھتی ہے اور مسلم لیگی کارکن آئین اور قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے پرامن احتجاج کریں انشاء اللہ میاں شہباز شریف جلد ہی بے گناہ ہونے کی وجہ سے رہا ہوکر سرخرو ہوں گے انہوں نے میاں محمد شہباز شریف کوفوری طور پررہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...