586فارماسسٹس کی بھرتی کیلئے پبلک سروس کمیشن کو سمری بھجوادی،یاسمین راشد

586فارماسسٹس کی بھرتی کیلئے پبلک سروس کمیشن کو سمری بھجوادی،یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر )وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے فارماسسٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی اور سرکاری فارماسسٹس کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ محکمہ صحت کی طرف سے 586 فارماسسٹس کی بھرتی کے لئے پبلک سروس کمیشن کو ریکوزیشن بھجوا دی گئی ہے۔ کنٹریکٹ پر بھرتی شدہ فارماسسٹس کو مستقل ہونے کے لئے پبلک سروس کمیشن کا امتحان دینا پڑے گا تاہم اس بات کی سفارش کی جائے گی کہ این ٹی ایس کرنے والے امیدواروں کو انٹرویو میں اضافی نمبردیے جائیں۔ وزیر صحت نے وفد کو یقین دہانی کرائی کی فارماسسٹس کا سروس سٹرکچر بہتر بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے فارماسسٹس سمیت محکمہ صحت کے تمام ملازمین کی بہتری عزیز ہے لیکن مجھ سے میرٹ کی خلاف ورزی کی توقع نہ رکھی جائے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو بعض تجاویز دیں جس پر انہوں نے ہمدردانہ غور کا وعدہ کیا۔