عوام کو ریلیف دینے کیلئے بلدیاتی نظام میں تبدیلی لا رہے ہیں،مخدوم ہاشم

Oct 07, 2018


لاہور( جنرل رپورٹر) بلدیاتی نظام میں تبدیلی کسی سیاسی ایجنڈے کے تحت نہیں بلکہ سہولیات کی نچلی سطح تک ترسیل کے لیے لا رہے ہیں۔ خود کو عقل کل نہیں سمجھتے پالیسی سازی کے لیے معاشی و تعلیمی ماہرین،ریسرچ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے لاہور یونیورسٹی فار مینجمنٹ سائینسسز (LUMS) کے زیر اہتمام پری بجٹ ڈسکشن کے دوران کیا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کے آئندہ آٹھ ماہ کا بجٹ دراصل گزشتہ حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا اصلاحی بجٹ ہو گا۔ ڈسکشن میں وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد احمد سیکرٹری فنانس شیخ حامد یعقوب، چےئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حبیب الرحمان گیلانی ، سپیشل سیکرٹری فنانس شیردل، سپیشل سیکرٹری بجٹ سیف اللہ ڈوگر، چےئرمین پی آر اے جاوید احمد، ڈاکٹر علی چیمہ اور دیگر فیکلٹی ممبران نے حصہ لیا ۔ سیکرٹری فنانس نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ہے ۔ جب تک آبادی اور وسائل میں تناسب پیدا نہیں ہو گا ادارے اور حکومتیں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہیں گے

مزیدخبریں